پاکستان کو 20لاکھ نوکریوں کیلئے 8فیصد شرح نمو درکار ہے-ورلڈ بینک

کراچی(این این آئی)ورلڈ بینک کی ٹیم نے ڈیولپمنٹ کیلئے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری(ایم ایف ڈی)کے طریقہ کار کا اندازہ لگانے اور پھر حکومت کو ممکنہ آپشنز کے بارے میں مشورہ دینے کیلئے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ۔ورلڈ بینک کی ٹیم کی سربراہی مالیاتی شعبے کی سینئر تجزیہ کار ناموس ظہیر نے کی جبکہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مالیاتی شعبے کے ماہر ماریس وسمانٹاس اور سینئر معیشت دان امجد بشیرشامل تھے ۔ کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید اسماعیل ماکڈا،سینئر نائب صدر خرم شہزاد،نائب صدر آصف شیخ جاوید اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔ ناموس ظہیر نے کہاکہ انفراسٹرکچر کی بہتری، اربن ٹرانسپورٹ اورپانی کی فراہمی کیلئے کراچی کو اگلے 10سالوں کیلئے تقریبا 10ارب ڈالر چاہیے ۔پاکستان کو 20لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کیلئے تقریبا7سے 8فیصد شرح نمو کی ضرورت ہے ۔

Comments (0)
Add Comment