میرپور خاص (بیورو رپورٹ) سابق امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ نبی کی سیرت ہمارے لئے زندگی گزار نے کا بہترین نمونہ ہے جس پر عمل کر کے ہم دُنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں سو دنوں میں مدینہ کی ریاست کی طرح ملک میں نظام قائم کرنے کے دعویدار حکمران بیرونی آقاؤںکی خوشنودی کے لئے گستاخ رسول کو تحفظ فراہم کررہے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاون زون کے زیر اہتمام سابق امیر ضلع ظفراقبال کی رہاش گا ہ پر سیرت کانفرنس کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر سابق امیر حیدرآباد مشتاق احمد خان امیر ضلع افضال آرائیں امیر شہر امجد اقبال اور ظفر اقبال نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ 70سال قبل پاکستان کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا لیکن آج تک حکمرانوں نے شریعت کا نظام تو درکار ملک میں ایسے قوانین کو رائج کیا گیا جس سے مسلمانوں کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے 70سال بعد موجود ہ حکمرانوں نے مدینہ کی طرح ریاست کے قیام کا دعوہ تو کیا مگر تاحال اس پر عمل درآمد کرنے کے بجائے عوام کو مزید مسائل او ر مشکلات سے دوچار کردیا گیا ہے موجود ہ حکمرانوں کی ایک خاتون ممبر عاصمہ حدید اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لئے راہ ہموار کرنے میں مصروف عمل ہے بیرونی دباؤ پر حکمران بار بار ایسے اقدامات کررہے ہیں جو اسلامی ریاست کے قیام میں رکاوٹ اور اس کی عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔