اسلام آباد(امت نیوز)شوکت عزیز صدیقی نے برطرفی کے خلاف درخواست پرجلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔دائرکی گئی درخواست میں وفاق کو بذریعہ وزارت قانون اور سپریم جوڈیشل کونسل فریق بنایا گیاہے۔مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کی برطرفی کانوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کرمستقل جج کی پوزیشن پر بحال کیا جائے۔30 صفحات پر مشتمل درخواست میں شوکت عزیز صدیقی نے 27 قانونی سوالات بھی اٹھائے گئے ہیں۔