ڈھاکہ اجتماع کے شرکا میں تصادم سے 1 جاں بحق – 200 زخمی

ڈھاکہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈھاکہ میں جاری تبلیغی جماعت کے اجتماع کے شرکا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 200 زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز صبح 8 بجے کے قریب بھارت سے اجتماع میں شرکت کیلئے ڈھاکہ آنے والے دو گروپوں میں جگہ نہ ملنے تلخ کلامی کے بعد لڑائی شروع ہوگئی ۔ ایک دوسرے کو بدترین طریقے سے تشدد کا نشانہ بنایا۔جس کے تنیجے میں 65 سالہ اسماعیل مندال جاں بحق اور 200 افراد زخمی ہوگئے ۔جب کہ 50 زخمیوں کی حالت تشویشاک بتائی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق ایک گروپ بھارت میں تبلیغی جماعت کے رہنما مولانا سعد کاندھلوی کی حمایت کرتا ہے جبکہ دوسرا گروہ مولانا جُبیر کا حامی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment