کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کھارادر، پلاسٹک مارکیٹ سمیت دیگر مارکیٹوں میں کارروائیاں کرکے 54 دکانیں اور فٹ پاتھ پر بنی 121 وال فکسنگ کی دکانیں مسمار کردیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد تجاوزات عملے نے ہفتہ کو بمبی بازار، کھارادر،برتن گلی اور دیگر گلیوں میں کارروائیاں کرکے54دکانیں مسمار کردی ہیں۔کھارادر پولیس چوکی اور بخاری مسجد اطراف20سے زائد دکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی، جو حدود سے باہر تھی۔اس کے علاوہ برتن گلی اور بمبی بازار میں 15 سے زائد دکانیں مسمار کی گئیں۔عملے نے مذکورہ علاقوں کارروائیاں کرکے 121 دکانیں بھی مسمار کی، جو فٹ پاتھ اور دیواروں پر قائم تھی۔دریں انسداد تجاوزات عملے نے ڈسٹرکٹ ایسٹ کی حیدرآباد کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے حدود سے باہر چبوتروں کو مسمار کر دیا ۔ اس کے علاوہ درجنوں ٹھیلے اور پتھارے بھی ضبط کر لیے ۔ ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ آج شہر کے کسی مقام پر آپریشن نہیں کیا جائے گا، بلکہ متاثرہ مقامات پر ملبہ اٹھانے کا کام کیا جائے گا۔گزشتہ روز 54دکانیں اور دیواروں اور فٹ پر بنی چھوٹی بڑی121دکانوں کو مسمار کیا ہے۔