پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں سرد مہری کم ہونے لگیں

کراچی(امت نیوز) پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز میں سرد مہری کم ہونے لگیں، ڈیڈ لائن کے خاتمے سے قبل بعض ٹیمیں مکمل فیس جمع کرانے پر آمادہ ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 14 نومبر کو انوائس جاری کرتے ہوئے فیس کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا مگر کسی فرنچائز نے اس پر عمل نہیں کیا، ان کا مطالبہ تھا کہ ٹیکس میں چھوٹ دی جائے، وہ ٹائٹل اسپانسر شپ سمیت دیگر معاہدوں کا زیادہ شیئر بھی چاہتے ہیں،پی سی بی نے3 دسمبر کی دوپہر 2 بجے تک کا وقت دیتے ہوئے ٹیموں کو دھمکی دی کہ اگر فیس نہ بھری تو بینک گارنٹی کیش کرا لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ گوکہ فرنچائزز نے آپس میں طے کیا تھا کہ کوئی بھی بورڈ کی دھمکیوں میں نہیں آئے گا اور جب تک 26 فیصد ٹیکس کے معاملات حل نہیں ہوتے ادائیگی نہیں کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment