اسلام آباد (امت نیوز) راولپنڈی نے آل پاکستان انٹر بورڈگرلز نیٹ بال چیمپئن شپ جیت لی۔ راولپنڈی نے چیمپئن شپ کے فائنل میں حیدرآباد کو شکست دے کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا۔ چیمپئن شپ میں لاہور اور اسلام آباد کی ٹیمیں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے حمیدی ہال میں راولپنڈی اور حیدر آباد کی ٹیموں کے درمیان میں کھیلے گئے فائنل میچ میں راولپنڈی کی ٹیم نے ایک سخت مقابلے کے بعد حیدر آباد کو 13 کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دیکر دوسری بار چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔