لاس اینجلس(امت نیوز) باکسنگ کا بڑا مقابلہ بڑے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہو گیا۔ ڈیونٹے وِلڈر اور ٹائسن فری کو مشترکہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا۔لاس اینجلس کے سٹیپلز سنٹر میں باکسنگ کا بڑا مقابلہ ہواجس میں ناقابل شکست ہیوی ویٹ چیمپئن ڈیونٹے ولڈر اور سابق ورلڈ چیمپئن ٹائسن فری مدمقابل آئے۔دونوں باکسرز کے درمیان 12 راؤنڈ کا سنسنی خیز مقابلہ شروع ہوا جس میں تابڑ توڑ مکا بازی کی گئی اور طاقت کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔پرستاروں سے کھچا کھچ بھرا ارینا میں شور و غُل رہا لیکن بڑے باؤٹ کا بڑا فیصلہ نہ ہو سکا تمام راؤنڈز مکمل ہو نے کے بعد مقابلہ برابری پر ختم کر دیا گیا۔ دونوں روایتی حریف امریکی اور برطانوی باکسرز کو ڈبلیو بی سی ہیوی ویٹ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔