وفاقی وزیر علی زیدی نے یوٹرن کی نئی تشریح کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے یوٹرن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ حکمت عملی کی تبدیلی کو ہم یوٹرن کہتے ہیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ چینج آف اسٹریٹجی (حکمت عملی کی تبدیلی ) ہے جسے ہم یوٹرن کہتے ہیں، راستے میں اگر ٹریفک ہوتا ہے تو آپ یوٹرن لیتے ہیں، آپ کو منزل پر نظر رکھنی ہوتی ہے، ن لیگ نے بھی تو قطری خط کو جھٹلایا ہے، یہ یو ٹرن نہیں تو اور کیا ہے۔کراچی میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے بارے میں علی زیدی نے کہا کہ تاریخ میں جائیں اور دیکھیں پہلے یہ انکروچمنٹ لگوائی کس نے تھی اور اس سے فائدہ کس کو ہوا، ہوسکتا ہے جو آج ہٹوا رہے ہیں انہی کا ہاتھ ہو، چیف جسٹس ازسرنو انکروچمنٹ کا جائزہ لیں، بہت سی چیزیں غلط بھی ہوئی ہیں اور کچھ صحیح بھی ہوئیں، سپریم کورٹ کے احکامات پر آپریشن ہورہا ہے، سندھ میں ہماری حکومت نہیں ہے جو کچھ ہورہاہے سندھ حکومت کررہی ہے۔

Comments (0)
Add Comment