سعودی عرب میں بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے صوبہ الجوف کے کئی شہر اور ڈویژنوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے عملے نے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کر دی ہیں اور سیلابی ریلےمیں محصور 23 افراد کو بچالیاگیا ہے۔امدادی کارروائیوں میں 27افراد پر مشتمل 3خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بارش سے متعدد مکانات کی چھتیں، کھمبے اور بجلی کی تاریں گر گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment