لاہور( این این آئی)ملک کے مختلف علاقوں میں 10 دسمبر کے بعد وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں مری اور گلیات میں معمول سے زیادہ برفباری کا امکان ہے جبکہ10دسمبر سے 31دسمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دسمبر میں تین یاچار سسٹم پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیں گے اور ملک بھر میں بارشیں ہونگی،اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں معمول سے20سے30فیصد تک زیادہ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔