کراچی (پ ر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے کہاکہ عشق مصطفیٰ مسلمانوں کی میراث ہے، منبر و محراب سے بڑی کوئی طاقت نہیں۔ حرمت رسول ؐ پر مسلمانوں کا بچہ بچہ کٹ مرے گا۔ اسلام کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مسجد نور سعود آباد ملیر میں مدرسہ تفہیم القرآن میں طلبہ کی دستار بندی اور ختم القرآن کے موقع پر منعقدہ حرمت رسول ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے جے یو پی کے صدر مفتی غوث بخش صابری، مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا یامین منصوری، صہیب بلال، قاری صالح لاشاری، کریم بخش، قاری جمیل احمد، ماجد محمود و دیگر نے بھی خطاب کیا۔