واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بحریہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے متعین سربراہ اسکاٹ اسٹیرنی بحریہ میں واقع اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے ہیں۔ امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل جان رچرڈسن نے ہلاکت میں کسی مشتبہ کارروائی کے عنصر کو یکسر مسترد کردیا۔امریکی نیول کرمنل تحقیقاتی حکام اور بحرین کی وزارت داخلہ اعلیٰ امریکی افسر کی پراسرار ہلاکت کے معاملے پر ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں اور انہوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی مشتبہ کارروائی کی نشاندہی نہیں کی۔ اسکاٹ اسٹیرنی امریکی نیول سینٹرل کمانڈ کی افواج کے کمانڈر اور بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کے بھی کمانڈر تھے، مشرق وسطیٰ سے منسلک سمندری میں گشت کرنا اور متعین بحری راستوں کی نگرانی کرنا اسکاٹ اسٹیرنی کی ذمہ داریوں میں شامل تھا۔