فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کا حتمی بیان آج ریکارڈ ہوگا

اسلام آباد ( نمائندہ امت) احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس میں بطور ملزم سابق وزیر اعظم نواز شریف کا حتمی بیان آج پیر کو ریکارڈ کریں گے۔بیان ریکارڈ کرانے کے لئے نواز شریف کو 140 سوالات فراہم کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سماعت پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا تھا کہ فلیگ شپ ریفرنس میں دئیے گئے تمام 62 سوالات کے جوابات تیار ہیں جبکہ مزید فراہم کئے گئے 78 سوالات کے جواب کے لئے پیر تک کا وقت دیا جائے ، نواز شریف ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا کہ کل 140 سوالات نواز شریف کو فراہم کئے گئے ہیں۔ عدالت نے نواز شریف کو حتمی بیان ریکارڈ کرانے کے لئے آج پیر کو طلب کر لیا۔

Comments (0)
Add Comment