کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل پولیس نے ریس اور ون ویلنگ کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 16 موٹر سائیکل سواوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جنید کاشف، جمن، عبدالرحمن، تقی حسین، آصف احمد، ارسلان، محمد فیصل، غلام مصطفی، رضوان، زین، مظہر علی، محمد دانش، شاہ نواز، نعمان اور وسیم کو پکڑ کر 13 موٹر سائیکلیں KDL- 2200,KLR- 8435,KLK- 8514- KLA-4553,KFT-2955,KHC- 1319,KJF-0373,RFN- 4328,KFF- 0755,KLN-7548,KLK- 3886,KLP- 165 تحویل میں لے لیں، پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے نوجوان ڈرگ روڈ تا ائر پورٹ ون ویلنگ اور موٹر سائیکلوں کی ریس لگارہے تھے، ان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 699/18 زیر دفعہ 279 درج کرلیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے افراد کو شخصی ضمانتوں پر چھوڑ دیا گیا جو آج (پیر کو) عدالت میں پیش ہوں گے۔