اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےکہا ہے کہ پاکستانی کرنسی دباؤ کی زد میں ہے اور میری خواہش ہے کہ تمام پاکستانی "میڈان پاکستان ” اشیاء خریدیں۔ڈالر کی قدر میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی پر صدر مملکت عارف علوی نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔ صدر نے کہا کہ اس بحرانی صورتحال میں ہمیں امپورٹڈ لگژری اشیاء کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے، ایسی بے شمار مصنوعات ہیں جن کے استعمال سے گریز کیا جاسکتا ہے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ ان حالات میں ہم سب مل کر ‘میڈان پاکستان’ اشیاء ضرور خریدیں۔یاد رہے کہ 30 نومبر کو ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوا اور ڈالر کی تاریخ کی بلند ترین سطح 142 روپے تک پہنچا۔