ہوسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں قتل ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کے والدین نے ٹیکساس کی عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ والدین کی جانب سے دائردرخواست میں کہاگیا ہے کہ قاتل نوجوان کے والدین اپنے بیٹے کی دماغی حالت سے واقف تھے اورجانتے تھے ان کابیٹا کسی کونقصان پہنچا سکتا ہے۔ اٹھارہ مئی 2018 کوٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں پاکستانی طالبہ سبیکا سمیت 10 طلبہ جاں بحق ہوگئے تھے۔درخواست میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ دماغی حالت خراب ہونے کے باوجود قاتل تک ہتھیار کیسے پہنچا؟۔سبیکاکے والدین نے قاتل نوجوان کے والدین کےخلاف کارروائی کی درخواست کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیاہے۔