قومی سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاریاںعروج پر پہنچ گئیں

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان آرمی، واپڈا اور سوئی سدرن گیس کی ٹیمیں 64 ویں قومی مینزاور ویمنز سائیکلنگ ٹریک چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے لاہور پہنچ گئیں اور وہاں پر ایونٹ کےلئے تیاریوں میں مصروف ہیں جبکہ باقی ٹیمیں13اور14دسمبر کو روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈرین کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں شیڈول چیمپئن شپ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے اشتراک سے 15سے 18دسمبر تک کھیلی جائے گی جس میں پنجاب، سندھ، کے پی کے،بلوچستان،اسلام آباد، پی او ایف واہ، واپڈا،ایس ایس جی سی اور پاکستان آرمی کی ٹیمیں شرکت کریں گی ۔ ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دس، دس مقابلے کھیلے جائیں گے، جونئیر کیٹگریز کے تین مقابلے ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے جس کے سربراہ معظم خان صدر پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ہونگے جبکہ ایونٹ کے آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکر ٹری سید اظہر علی شاہ ہونگے۔انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں سینئر کے مینز اور وویمنز میں نو جبکہ جونئیرز میں مینز اور وویمنز کے تین ایونٹس کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایف نے اپنے ملحقہ یونٹس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اسی ایونٹس میں کارکردگی کی بنیاد پر سیف گیمز کے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment