”شکست پر قومی ہاکی ٹیم کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے“

اسلام آباد (امت نیوز) سابق اولیمپئن نوید عالم نے کہا ہے کہشکست پر قومی ہاکی ٹیم کو مایوس نہیں ہونا چاہیئے۔ابھی بہت میچز باقی ہیں، ہماری خواہش ہے کہ قومی ٹیم عالمی ہاکی کپ جیت کر وطن لوٹے کیونکہ اس وقت کھلاڑی، کوچز اور فیڈریشن کے تمام عہدیدار اکٹھے ہیں لیکن کسی بھی بڑے ایونٹ میں ہماری قومی ٹیم کو ٹاپ فور میں جگہ بنانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اگر ٹاپ فور میں قومی ٹیم کی جگہ نہیں بنتی تو فیڈریشن کے عہدیداروں کے لئے لمحہ فکریہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کےلئے ایک ارب روپے سے زائد فنڈز دیئے گئے ہیں کھلاڑیوں کو مشکلات نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان کےلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ دس، دس اور بارہ، بارہ سالوں سے وہ ہی کھلاڑی اور وہی آفیشلز ٹیم کے ساتھ ہیں اور جس فیڈریشن کے سیکرٹری اور صدر کو چار سال کا عرصہ بھی مل جائے اور چار سال کا عرصہ کوئی کم وقت نہیں ہوتا۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment