لاہور(امت نیوز)پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین 1955ءسے اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں میں 17 کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کرچکے ہیں۔ نیوزی لینڈکے خلاف سب سے زیادہ ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کا اعزاز جاوید میاں داد کے پاس ہے۔ انہوں نے 1985ء سے 1993ءکے دوران 7میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے4میچ جیتے،2میچ ہارے اورایک میچ ڈرا ہوا ان کی کامیابی کا تناسب 57.14 فیصد ہے۔دوسرے نمبرحنیف محمدنے1965ءمیں 6میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے2میچ جیتے4 میچ ڈرا ہوئے ان کی کامیابی کا تناسب33.33 فیصدہے۔تیسرے نمبر پر انتخاب عالم نے 1969ء سے 1973ء کے دوران 6 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ایک میچ جیتا،ایک میچ ہارا اور4 میچ ڈرا ہوئے ان کی کامیابی کا تناسب 16.16 فیصدہے۔ چوتھے نمبر پر مصباح الحق نے2011 سے2016ء تک 6 میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میںسے2میچ جیتے، 2 میچ ہارے اور 2 میچ ڈرا ہوئے انکی کامیابی کا تناسب33.33 فیصد ہے۔ پانچویں نمبر پر مشتاق محمد نے 1976ء سے 1979ء کے دوران6میچوں میں ٹیم کی قیادت کی جن میں سے3میچ جیتے اور3 میچ ڈرا ہوئے۔
٭٭٭٭٭