سیکڑوں برآمد گاڑیاں تھانوں میں کھڑے کھڑے ناکارہ ہونے لگیں

حب (نمائندہ امت) کراچی کی مسروقہ سیکڑوں موٹر سائیکلیں حب و لسبیلہ سے برآمدگی کے بعد تھانوں میں سڑ رہی ہیں اور اپنے مالکان کی منتظر ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مسروقہ موٹر سائیکلیں مالکان نہ آنے کے باعث تھانوں میں کھڑی ہیں ۔ ذرائع کا کہناہے کہ حب سٹی تھانے میں لاکھوں مالیت کی موٹر سائیکلیں تباہ ہورہی ہیں اور کئی سال گزرنے کے بعد بھی انہیں نیلام نہیں کیا جارہا، جبکہ لسبیلہ کے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں بھی متعدد لاوارث موٹر سائیکلیں دھوپ میں کھڑے کھڑےناکارہ ہوگئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment