ڈہرکی (نمائندہ امت) ڈہرکی کے نواحی شہر ریتی میں بھتیجی کا رشتہ دینے سے انکار پر بااثر افراد نوجوان زاہد جونو کی بیوی حنیفاں کو تین بچوں سمیت گھر میں قید کرلیا ہے، گزشتہ روز زاہد علی جونو اپنے بھائیوں غلام حسین جونو، انور جونو اور دیگر کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ 9سال قبل میں نے اوباڑو کے قریب کچے پکے کے گاؤں سے عمر جونو کی بیٹی حنیفاں سے شادی کی تھی اور بدلے میں میری بھتیجی بھتیجی مریم بنت غلام حسین جونو کہ رشتہ غفار جونو کو وٹہ سٹہ کے طور پر دیا تھا، لیکن غفار جونو جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے رشتہ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد بااثر ایوب جونو، ہزارو جونو، شہمیر جونو اور دیگر نے ہماری ایکڑ زمین پر قبضہ کرکے میری بیوی حنیفاں کو ملنے کے بہانے بلوا کر تین بچوں سمیت گھر میں قید کرلیا ہے۔