تاجروں کے تحفظات پر میر پور خاص میں انسداد تجاوزات آپریشن مؤخر

میرپور خاص (بیورو رپورٹ) میرپورخاص میں گزشتہ چند روز سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے اس دوران انتظامیہ نے کھپرو ناکہ چوک ، مارکیٹ چوک گردوارہ گلی اور مدینہ مسجد چوک پر بنائے گئے تجاوزات کو مسمار کر دیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری سے دُکانداروں کا بھاری مالی نقصان دیکھنے میں آیا جس پر تاجر رہنماؤں نے تحفظات کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے رابطہ کیا جس کے بعد انتظامیہ نے چند روز کے لیے آپریشن موخر کر دیا جس پر تاجر رہنماؤں اور دُکانداروں نے سکھ کا سانس لیا۔

Comments (0)
Add Comment