کراچی (اسٹاف رپورٹر) کسٹم کورٹ نے اسمگلنگ کیس میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی محمد اسلم خان کی عبوری ضمانت میں 24 جنوری تک توسیع کردی ۔، سماعت پر پی ٹی آئی رکن اسمبلی پیش ہوئے ۔استغاثہ کے مطابق ائیر فورس کے درآمد شدہ سامان کی آڑ میں ملزمان نے ائیر فورس کے درجنوں کنسائنمنٹ میں 28.57ملین کا الیکٹرونکس سامان اسمگل کرکے مس ڈیکلریشن کی۔ جبکہ کسٹم کورٹ نے , 20برس قبل فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملزم کو اشتہاری قرار دیا تھا ۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے متحدہ رہنما فاروق ستار کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی ۔