پشاور (نمائندہ امت) نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے نجی ٹی وی چینل اور نیوز ایجنسی سے وابستہ صحافی نور الحسن کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکرے قتل کر دیا جبکہ اس کیساتھ موجود کیمرہ مین شدید زخمی ہو گئے تاہم فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار فرار ہو گئے۔ انسپکٹر جنرل خیبر پختونخوا نے صحافی کے قتل کا نوٹس لیکرسی سی پی پشاور کو قتل کی تفتیش کی خود نگرانی کی ہدایت کردی۔