کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر نے تھانہ ابراہیم حیدری اور میمن گوٹھ کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ابراہیم حیدری میں چینی انجینئرز کی فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی ہدایات کی اور تھانوں میں بند ملزمان کے بابت معلومات لیں۔ انہوں نے کوت میں موجود اسلحے کا جائزہ لیا اور اسلحے کی باقاعدگی سے صفائی اور معائنہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کیں۔ انہوں نے سہولت سینٹرز اور ڈیوٹی روم کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے ایس ایچ او کو باقاعدگی سے کھلی کچہری منعقد کرنے کی ہدایت دی۔