کراچی (بزنس رپورٹر) آئی بی اے کراچی کے مین کیمپس میں سالانہ کانووکیشن کا انعقاد ہوا۔ جس میں 926 فارغ التحصیل طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں،جن میں 226 انڈر گریجویٹ جبکہ8 پروگراموں سے 261 پوسٹ گریجویٹ طلباو طالبات اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر شامل ہے۔ آئی بی اے کے 63 سالہ تاریخ میں فارغ التحصیل یہ سب سے بڑا گروپ ہے ۔ آئی بی اے ڈاکٹر فرخ اقبال نے کامیاب طلبا وطلبات اوران کے والدین کو مبارکباد دی کہ زندگی میں صرف گریڈز اور نوکری ہی کی اہمیت نہین بلکہ معاشرے کی خدمت بھی بہت ضروری ہے۔ اسی احساس ذمہ داری کو طلباوطالبات کی زندگی کا اہم حصہ بنانے کے لئے آئی بی اے میں سوشل انٹرنشپ کو لازمی بنایا گیا ہے تاکہ اس سے طلبا وطلبات کو مختلف سماجی مسائل سے آگاہی حاصل ہو۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عشرت حسین نے طلبا سے کہا کہ انہیں مستقبل کے حوالے سے تیار رہنا چاہئے۔