کراچی (بزنس رپورٹر) چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سندھ محبت کرنے والوں کی دھرتی ہے۔ اس کے ساحل قدیم زمانے سے کاروباری اہمیت کے حامل ہیں ، جو آج بھی اسی طرح برقرار ہے۔ یہاں اکثریت سے پیپلزپارٹی ہی کامرانی حاصل کرتی ہے ،کیونکہ یہ بات ان کے علم میں ہے کہ ان کے مسائل کوکوئی حل کرسکتا ہے تو وہ واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ سندھ کی 5 ہزار سال قدیم تاریخ کو سرکاری سطح پرمنانے کا کریڈٹ پی پی کو جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے پروگرام میں شرکت کے موقع پر کیا۔ ان کے ہمراہ سابق قومی فٹبالر سید عابد شاہ، وائس چیئرمین یونین کونسل غلام حسین چنہ ودیگر بھی موجود تھے۔