شہری مسائل کے حل کیلئے وزارت آئی ٹی کے تحت سوک ٹیک ہیکاتھون کا انعقاد

کراچی (بزنس رپورٹر) پینے کے پانی صفائی، ذرائع آمدورفت، پبلک سیفٹی اور رہائشی مسائل سمیت دیگر مسائل کے حل تجویز کرنے کیلئے اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ- وزارت آئی ٹی وٹیلی کام نے 30 نومبر تا 2 دسمبر تک سہ روزہ’’سوک ٹیک ہیکاتھون‘‘ کا انعقاد کیا۔ اور کامیاب شرکا کو انعامات دئے ۔ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب میں وفاقی وزیر ریحان ہاشمی، یوسف حسین اور دیگر نے میٹرو پولیٹن شہر کے مسائل کے حل تجویز کرنے کے لئے نوجوانوں کا تعاون حاصل کرنے کے اس پلیٹ فارم کے انعقاد پراگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ اور شریک کاراداروں کو مبارکبادی۔

Comments (0)
Add Comment