ریلوے کی جانب سے نوٹس ملنے کیخلاف بلوچ گوٹھ کے مکینوں کا احتجاجی اجلاس

کراچی (پ ر) بلوچ توصیف ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس منعقد کیاگیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلوے کی جانب سے نوٹس پر احتجاج کیا ہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بلوچ گوٹھ 13/03 ریلوے لائن سے کافی دور ہے ریلوے انتظامیہ ہراساں کررہی ہے، چیف جسٹس، وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ ہمیں اذیت ناک کیفیت سے نجات دلائی جائے۔

Comments (0)
Add Comment