عوام سے ان کے گھر اور تاجروں سے کاروبار نہ چھینے جائیں- ایاز میمن موتی والا

کراچی (پ ر) چیئرمین کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن و بانی عام آدمی پارٹی ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ تجاوزات کو ختم کرنے کے حق میں ہیں، مگر عوام کے سروں سے چھتیں نہ چھینی جائیں۔ چیف جسٹس اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں۔ بے گھر عوام اور تاجروں کیلئے متبادل انتظام ابھی تک سامنے نہیں آیا، مگر گھروں کو بے دردی سے توڑنے کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریم آباد میں کراچی تاجر الائنس ایسوسی ایشن کے دفتر میں عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا۔

Comments (0)
Add Comment