کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان کی اسٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 200 ارب ڈوب گئے،جبکہ انٹربینک میں ڈالر 2 روپے سستاہوا۔کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس کم سے کم 39 ہزار 14 اور زیادہ سے زیادہ 40 ہزار 494 پر کی سطح پر رہا۔کاروبار کا اختتام منفی انداز میں ہوا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 1335 پوائنٹس کی کمی رہی جس سے انڈیکس 39 ہزار 160 پر بند ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی وجہ مانیٹری پالیسی ریٹ میں توقع سے زائد اضافہ ہے۔پیر کے روز 100 انڈیکس میں ایک دن میں 3.29 فیصد کی نمایاں کمی ہوگئی، جس سے 100 انڈیکس 39 ہزار 160 کی سطح پر آگیا۔ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کی رقم ڈوبنے کی ایک وجہ شئیرز کی قیمتیں کم ہونا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں توقع سے زیادہ اضافے کے باعث ہوسکتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہے۔