ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ثروت فاطمہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کی خاتون رکن سندھ اسمبلی ثروت فاطمہ نے کہا ہے کہ ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے پرامن اور محب وطن ہیں ۔ ناموس رسالت کے ”جرم“ میں گرفتاری یا کسی بھی قربانی کو سعادت سمجھتے ہیں اگر قائدین نے حکم دیا تو جیلیں بھرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ وہ گذشتہ روزکراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ گستاخ رسول ملعونہ کو سزائے موت دی جائے اور حکومت تحریک لبیک سے کئے گئے معاہدے کی پاسداری کرے اور علامہ خادم حسین رضوی سمیت تمام گرفتار شدگان کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو ”مدینہ ثانی“ تصور کر تے ہیں اور اس سے غداری کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔ حکومت میں شامل کچھ عناصر پاک فوج اور عوام کو لڑانا چاہتے ہیں ۔

Comments (0)
Add Comment