عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں لیگی خواتین کو آخری مہلت

اسلام آباد ( نمائندہ امت ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف نعرے بازی کیس میں لیگی خواتین کی طرف سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پران کو شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے دیا۔ پیر کو درخواست کی سماعت کے دوران پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی خواتین کارکنان ثمینہ شعیب اور نورین گیلانی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں ۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے پوچھا کہ ملزمان ابھی تک شامل تفتیش کیوں نہیں ہوئے ۔ وکیل نے کہا کہ ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کے طریقہ کار کا پتہ نہیں تھا ، شامل تفتیش ہونے کیلئے مہلت دی جائے ۔اس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملزمان ہیں ان کو سمجھائیں، آخری موقع دے رہا ہوں شامل تفتیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کر دیں گے۔

Comments (0)
Add Comment