نیویارک میں بڑھتے حملوں سے یہودی خوفزدہ

واشنگٹن (امت نیوز)نیویارک میں بڑھتے حملوں سے یہودیوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔48گھنٹوں کے دوران3 یہودیوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔دی انڈیپینڈنٹ کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے عوام سے مدد طلب کرلی اور اطلاع دینے پر5 ہزار ڈالر انعام مقرر کردیا۔بروکلین میں ایک شخص یہودی کے عقب میں آیا اور زور دار مکا مار کر فرار ہو گیا۔ دوسرے واقعے میں 9 سالہ یہودی بچے کو نامعلوم شخص چہرے پر مکا مار کر فرار ہوا۔ایک اور واقعے میں عبادت گاہ جانے والے یہودی پر تشدد کیا گیا۔ محکمہ پولیس کے ریجنل ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ نیویارک میں یہودیوں کے خلاف نفرت آمیز رویے میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔ 28 اکتوبر کو پیٹس برگ میں یہودی عبادت گاہ پر حملے میں 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment