اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )سپریم کورٹ نے پر تعیش گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس نمٹادیا۔وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سندھ کی کیا پوزیشن ہے؟۔ جس پر سندھ حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ 166 گاڑیاں ریکور کی گئی ہیں جو آپریشنل مقاصدکیلئے استعمال کی جارہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے نمائندے نے بتایا کہ لگژری گاڑیوں کے استعمال کی پالیسی بنادی گئی ہے۔ عدالت نے لگڑری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔