عالمی میڈیا پاکستان کا مثبت تاثر اجاگرکرے-ترجمان پاک فوج

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفورنے کہا کہ ہم استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں،سرحد پار بالخصوص افغانستان میں بھی امن چاہتے ہیں،عالمی میڈیاپاکستان کا مثبت تاثراجاگرکرے۔ آئی ایس پی آرسے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان میں مقیم غیر ملکی میڈیا کے صحافیوں نے میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غیر ملکی صحافیوں کو پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال اور جاری آپریشنز پر بریفنگ دی۔ملاقات میں پاک افغان سرحد سے متعلق امور اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جنرل آصف نے صحافیوں کو بتایا کہ کامیاب کلیئرنس آپریشنز سے ملک کی سیکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، ہم اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک میں امن بحال کرنے کے بعد پاکستان سرحدوں کے پار بالخصوص افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کو اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لیے ہم توقع رکھتے ہیں کہ غیر ملکی رپورٹرز پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورت حال کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا درست تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمیونٹی پاکستان کو اپنے رپورٹرز کے ذریعے دیکھتی ہے، اس لیے ہم توقع رکھتے ہیں کہ غیر ملکی رپورٹرز پاکستان کی بہتر ہوتی سیکیورٹی صورت حال کو اجاگر کریں گے، اس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا درست تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

Comments (0)
Add Comment