متاثرہ گاڑیوں میں فیرس ایکوا-سوک سرفہرست

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائیڈ گلاس چوری کرنے والے افراد کو فی جوڑی حصہ ملتا ہے ، جب کہ ان گلاسوں کو بیچ کر دکاندار اچھا خاصا منافع کماتا ہے، جن گاڑیوں کے سائیڈ گلاس سب سے زیادہ چوری کئے جارہے ہیں۔ان میں ٹویوٹا اور ہنڈا کمپنی کی گاڑیا ں سر فہرست ہیں ، جن میں فیریس، ایکوا، اٹلس، سوک اور دیگر 2016 سے 2017کے ماڈل شامل ہیں۔چوری کے سائیڈ گلاس نصف سے بھی کم قیمت میں ملتے ہیں ، جس کی وجہ سے شہری سب کچھ جانتے ہوئے بھی خرید لیتے ہیں۔ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہماری گاڑیوں سے جب سائیڈ گلاس چوری ہوتے ہیں، تو کیا کسی کو خیال آتا ہے کہ ہمارا کتنا نقصان ہوا ہے۔

Comments (0)
Add Comment