مری میں دم گھٹنے سے نوبیاہتادلہن جاں بحق

مری(نامہ نگار) مری شہر علاقہ موٹر ایجنسی میں گیس سے دم گھٹنے کے باعث بیوی جان بحق جبکہ شوہر بے ہوش ہو گیا جسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں طبی سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ۔جاسم ستی محکمہ مال کا ملازم تھا ۔واقعات کے مطابق منگل کے روز مری کے مصروف ترین علاقہ موٹر ایجنسی میں نو بیا ہتا جوڑا جو ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا کمرے میں گیس بھر جانے سے دم گھٹنے کے باعث بیوی جاں بحق ہو گئی جبکہ شوہر جاسم ستی بے ہوش ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو میں طبی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا۔ تعلق کوٹلی ستیاں سے تھا جبکہ ان کی شادی 15روز قبل ہی ہوئی تھی ،محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے دم گھٹنے سے متعدد واقعات ہو چکے ہیں جس کی بڑی وجہ گیس میں بدبو دار کیمیکل شامل نہ کرنا ہے جس کے باعث سوئی گیس ایک خاموش قاتل بن کر رہ گئی جبکہ مری میں موسم سرما کے آغاز پر ہی اس طرح کے حادثات خطرے کی گھنٹی ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور سوئی گیس میں بدبودار کیمیکل ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment