کراچی(اسٹاف رپورٹر) لی مارکیٹ کے 172 تاجروں نے تجاوزات آپریشن کیخلاف ہائیکورٹ میں کے درخواست دائر کردی۔ درخواست گذاروں نےخواجہ نوید ایڈوکیٹ کے توسط سے دائر ر درخواست میں استدعا کی کہ بلدیہ عظمیٰ کو لی مارکیٹ کی 172 دکانیں گرانے سے روکا جائے۔ مزید کہا گیا کہ درخواست گزاروں کو بلدیہ عظمیٰ نے اپنے خرچ پر دکانیں تعمیر کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ 2010 میں سٹی ناظم نے سبزی کے اسٹال دکانوں میں تبدیل کرنے کی اجازت دی اور بلڈنگ پلان منظور ہونے کے بعد باقاعدہ دکانیں تعمیر کی گئیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ دکانیں توڑنے سے روکا جائے۔ درخواست پر سماعت کل ہوگی۔