کراچی(اسٹاف رپورٹر)متاثرین کی بحالی کے لیے جماعت اسلامی کے تحت قائم کراچی شہری ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام آج شام 4بجے ایمپریس مارکیٹ پر احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا ۔ مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ، صدر آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز محمود حامد ، صدر بولٹن مارکیٹ عثمان شریف اور دیگر تاجر رہنما خطاب کریں گے ۔