مہنگائی اور بیروزگاری نے قوم کو پریشان کردیا ۔ پاکستان مسلم الائنس

کراچی(پ ر)پاکستان مسلم الائنس کے چیئرمین امان اللہ خان پراچہ نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری نے پوری قوم کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن سے ہزاروں لوگ بے روزگار ہوگئے۔حکومت کو متاثرین کو پہلے متبادل جگہ دینی اور بعد میں آپریشن شروع کرنا چاہیے تھا۔

Comments (0)
Add Comment