عافیہ کی واپسی کے بغیر قوم کا وقار بحال نہیں ہوسکتا۔الطاف شکور

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر الطاف شکور نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکہ سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو مانگ لیں۔عافیہ کی باعزت وطن واپسی کے بغیر قوم کی عزت اور وقار بحال نہیں ہوسکتا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کی اکثریت نے نواز شریف اور زرداری کو مسترد کرکے عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار اس لئے کیا کہ انہوں نے جذبہ قومی غیرت کے احیا اور حب الوطنی کے ساتھ کرپشن کے خاتمے کا اعلان کیا اور اپنی انتخابی مہم میں بارہا اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر ڈاکٹر عافیہ کو واپس لائیں گے۔

Comments (0)
Add Comment