وزیراعظم سے ٹیلی نار گروپ کے چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

کراچی(بزنس رپورٹر)ٹیلی نار گروپ کے سی ای او اور صدر سگوے بریکے نے ٹیلی نار کے سی ای او عرفان وہاب خان اور ٹیلی نار گروپ کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پیٹر بورے فربرج کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور ملک میں بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل ایکو سسٹم اور ٹیلی نار گروپ کے ملک کیلئے طویل عزم پر تبادلہ خیال کیا۔ سگوے بریکے نے ٹیلی کام سیکٹر کیلئے مسلسل تعاون اور ملک میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم نے ٹیلی نار کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا مقصد پاکستان میں علم پر مبنی معیشت کو تشکیل دینا ہے اور حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے میں تعاون کیلئے ایکو سسٹم کی تیاری میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر ٹیلی نار کو اہمیت حاصل ہے۔

Comments (0)
Add Comment