چھینے-چوری کیے گئے 365 موبائل فون اصل مالکان کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سائوتھ زون میں چوری ہونے والے 365 موبائل فونز پولیس نے برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیئے۔ ڈی آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ ضلع جنوبی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں چھینے اور چوری ہونے والے موبائل فونز میں سے پولیس نے365 موبائل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے،جس پر مالکان نے خوشی کا اظہار کیا۔

Comments (0)
Add Comment