کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لیاری کے غیور عوام کیلئے ترقیاتی کاموں کا تسلسل ٹوٹنے نہیں دیا۔ہم اپنے عوام کی خدمت کے سفرکو جاری رکھیں گے۔عوامی مسائل کے مستقل حل کے لیے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی 4 باغ زھرہ اسٹریٹ اور جیلانی سینٹر روڈ پر 18 انچ قطر کی سیوریج لائن ڈالنے کے بعد مشینی استرکاری کے جاری کام کے معائنے کے موقع پر کیا۔محمود ہاشم بھی ان کے ہمراہ تھے۔