کراچی(بزنس رپورٹر)وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت نے کہا ہے کہ فیوچر کالونی کے رہائشیوں کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ نکاسی آب کا ہے،جس کے حل کے لیے نکاسی آب کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔بلدیہ ملیر کی تعمیر و ترقی ہمارا عزم ہے۔وہ فیوچر کالونی وارڈ نمبر 02 بی ایریا میں سیوریج لائن کے کام کا جائزہ لے رہے تھے۔