کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کوسٹ گارڈ نے گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ہزار کلو سے زائد مدفون چرس برآمد کرلی۔برآمد منشیات کی مالیت 3 ارب سے زائد ہے۔ترجمان کوسٹ گارڈ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ خفیہ اطلاع ملی کہ منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس پر کوسٹ گارڈ کی نگرانی کے دوران گوادر کے علاقے پسنی کے ساحل پر مٹی میں دبائی گئی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ برآمد منشیات کا وزن 2200 کلو گرام ہے، جس کی مالیت عالمی منڈی میں 3ارب 38کروڑ سے زائد ہے۔