اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ افسوس ہوتا ہے گیس کا بہت بڑا ذخیرہ ہم نے چولہوں میں جھونک دیا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ایس ایس جی سی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت سپریم کورٹ نے ایس ایس جی سی کو ایل پی جی اور ایل این جی بنانے والوں کو گیس جاری کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ 217 ملین کیوبک فٹ گیس، ایل پی جی اور ایل این جی پیدا کرنے والی کمپنیوں کو جاری کی جائے۔