اسلام آباد (امت نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو تمام ریکارڈ ہی اہم ہوتے ہیں مگر جب سو سال پرانا ریکارڈ ٹوٹے تو کیا ہی بات ہے پوری قوم یاسر شاہ کے ریکارڈ کا انتظار کر رہی ہے۔فواد چوہدری نے لکھا کہ یہ پاکستان کرکٹ اور یاسر دونوں کیلئے ایک سنگ میل ہے۔واضح رہے آئی سی سی کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگجس میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی مزید ترقی ہوگئی ہے، وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی ٹیسٹ میں 14 وکٹیں حاصل کی۔